(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے فلسطینی رہائشی معاذ الرجبی کے گھر کو بغیر کسی نوٹس یا الاٹمنٹ کوناجائز تجاوزات کی فہرست میں لانے کی پیشگی اطلاع نہیں کی تھی جس کے وجہ سے فلسطینی خاندان اچانک اس افتاد سے اپنا کوئی دوسرا انتظام کر نے سے قاصر رہا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیل کے بلدیاتی ادارے کے بھاری بلڈوزروں کی مدد سے صہیونی فوج نےمقبوضہ فلسطینی علاقے بیت حنینا قصبے میں ایک فلسطینی باشندے کی ملکیت گھر کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا جس کے باعث 5 افراد پر مشتمل یہ خاندان کھلے آسمان کے نیچے آگیا۔
قابض فوج نے فلسطینی رہائشی معاذ الرجبی کے گھر کو بغیر کسی نوٹس یا الاٹمنٹ کوناجائز تجاوزات کی فہرست میں لانے کی پیشگی اطلاع نہیں کی تھی جس کے وجہ سے فلسطینی خاندان اچانک اس افتاد سے اپنا کوئی دوسرا انتظام کر نے سے قاصر رہا اور اپنی املاک کو صہیونی فوج کے بلڈوزروں سےتباہ ہونے سے بھی نا بچا سکا۔
واضح رہے کہ اسرائیل میں فلسطینی باشندوں کو ان کے آبائی گھروں سے بے دخل کر نے کے لیے صہیونی فوج تیزی سےمکانات کو غیر قانونی طور پر گرا کر فلسطینی آبادی کو ان کے علاقوں سے باہر دھکیل رہی ہے جس کے خلاف عالمی سطح پر ادارے آواز اٹھارہے ہیں تاہم اب تکصہیونی حکام کے ان اقدامات کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا سکی ہے۔