(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بیتا قصبے کے نائب میئر موسیٰ ہمائیل کا کہنا ہے کہ قابض ریاستی اداروں کے انتقامی غیر قانونی ہتھکنڈے فلسطینیوں کو آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے اور تصفیہ طلب عزائم کا مقابلہ کرنے سے روکنےمیں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔
مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی قصبے بیتا کو جبل الصبیح سے ملانے والی مرکزی سڑ ک کو قابض صیہونی فوجیوں نے بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے بغیر آج صبح اچانک بندکردیا اس اقدام سے وہ فلسطینی جو قصبے سے باہر روزگار کیلئے جاتے تھے اور وہ فلسطینی جو پہلے سے قصبے سے باہر گئے ہوئے تھے اپنے گھروں کو پہنچنے سے محروم رہ گئے۔
بیتاقصبے کے نائب میئر موسیٰ ہمائیل نے بتایا کہ آج علی الصبح قابض صیہونی فوج اسرائیلی بلدیہ کے ہمراہ ہیوی مشینری کے ساتھ اچانک نمودار ہوئے اور قصبے کی مرکزی سڑک کو وجہ بتائے بغیر بند کردیا گیا۔
انھوں نے بتایا کہ قابض فوج کبھی فلسطینیوںکو ان کے گھروں سے جبری بے دخل کرتی ہےکبھی انتظامی حراست کے نام پر بغیر کسی جرم طویل قید میں ڈالتی ہے اور کبھی تلاشی کے نام پر فلسطینیوں کو تشدد کا نشانہ بناتی ہے تاہم تمام انتقامی ہتھکنڈوں کے باوجود فلسطینیوں کو آزادی کی جدوجہد سے دور کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوسکتی۔