(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری جاری، مقبوضہ علاقوں میں فلسطینی کے ملکیتی گھروں کو گرانےکا حکم دے دیا۔
مقامی ذرائع سے حاصل معلومات کے مطابق گزشتہ روز قابض اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران سنہ 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں ام الفحم شہر میں فلسطینی باشندے عبد الغنی الغبانیہ کی ملکیت میں زیرتعمیر 4 گھروں کی عمارت کو منہدم کرنے کا حکم جاری کردیا۔
اسرائیلی حکام کی سنہ 48 علاقوں میں فلسطینی قصبےمیں غیرمجاز تعمیرات کی بنا پر مکانات کے انہدامی کی کارروائیاں روز کا معمول بن چکی ہیں جبکہ اسرائیلی حکام کی طرف سے صہیونی آبادکاروں کو عمارتوں کی تعمیر کے اجازت نامے حاصل کرنے کی کھلی چھٹی ہے۔