(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صیہونی اہلکاروں کے اس جارحانہ اقدام کے نتیجے میں ہسپتال میں زیرعلاج مریض شدید مشکلات کا شکا ر ہوگئے جبکہ طبی عملے کو املاک کا بھاری نقصان پہنچاتاہم ہسپتال کے عملے نے مسمار شدہ ہسپتال کے ملبے پر طبی خدمات انجام دینا شروع کر دیں ہیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ وز قابض صہیونی پولیس اور فوج کےاسلحہ بردار اہلکاروں نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر میں قائم عبداللہ الشیخ نامی فلسطینیوں کے ایک ہسپتال کا گھیراؤ کیا اورزبر دستی بھاری بلڈوزرں کی مدد سے پورے طبی مرکز کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کردیا۔
قابض صیہونی اہلکاروں کے اس جارحانہ اقدام کے نتیجے میں ہسپتال میں زیرعلاج مریض شدید مشکلات کا شکا ر ہوگئے جبکہ طبی عملے کو املاک کا بھاری نقصان پہنچاتاہم ہسپتال کے عملے نے مسمار شدہ ہسپتال کے ملبے پر طبی خدمات انجام دینا شروع کر دیں ہیں اور عارضی خیموں میں مریضوں کو منتقل کیا ہے ۔
واضح رہے کہ بیت المقدس میں یہ ہسپتا ل سالوں سے فلسطینیوں کو طبی سہولیات فراہم کر رہا تھا جسے غیر قانونی قرار دے کر صہیونی انتظامیہ کے نوٹس پر مسماری کی نظر کیا گیا ۔