(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے دونوں گرفتار شدگان فلسطینوں کو صہیونی فوج کی گاڑی میں ڈال کر اسرائیل کے بدنام زمانہ تفتیشی مرکز منتقل کر دیا جس پر ان کے خاندان سمیت اہل علاقہ کی جانب سے صہیونی جیل کے سامنے احتجاج کیا اور فلسطینیوں کو رہا کر نے کا مطالبہ کیا۔
اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں صہیونی فوج نے الخلیل کے قصبے ادنامیں پر تشدد کا رروائی کر تے ہوئے فلسطینی شہری اکرم الفیسی اور اسماعیل تمیزہ کواسلحے کی بنیاد پر گھروں سے باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے گھروں میں تلاشی کے بہانے املاک کو توڑ پھوڑ کیا۔
قابض فوج نے دونوں گرفتار شدگان فلسطینوں کو صہیونی فوج کی گاڑی میں ڈال کر اسرائیل کے بدنام زمانہ تفتیشی مرکز منتقل کر دیا جس پر ان کے خاندان سمیت اہل علاقہ کی جانب سے صہیونی جیل کے سامنے احتجاج کیا اور فلسطینیوں کو رہا کر نے کا مطالبہ کیا تاہم اسرائیلی فوج نے احتجاجی مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے لاٹھی چارج کر دیا اور بدترین تشدد کے ذریعے 6 افراد کو زخمی کر دیا۔
اب تک کی موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے تشدد سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو ہسپتال میں فوری طبی امداد کیلیے منتقل کر دیا گیا ہے۔