(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے مختلف فلسطینی علاقوں سے شہریوں کو اغوا کیا جبکہ خصوصی یونٹ "مسٹارویم” بھی فلسطینیوں کو حراست میں لے رہا ہے۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روزقابض ریاست اسرائیل میں صہیونی فوجیوں نے مختلف علاقوں سے فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا جن میں اکتیس سالہ محمد عمارنہ اور ان کی والدہ کو طولکرم میں ثینانا کے علاقے سے انکے گھر سے اغوا کر لیاجبکہ الخلیل میں سعیر قصبے پردھاوا بولا اور دو بھائیوں نصار اور ایوب عیسیٰ جبارین کو بغیر کسی وجہ کے تشدد کرتے ہوئے حراست میں لے لیااور نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
قابض فوج کے خصوصی یونٹ "مسٹارویم” نے رام اللہ کے شمال میں بیرزیت کے علاقے میں بھی ایک کار سوار فلسطینی نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج کی فلسطینی نوجوان اور اس کی والدہ کو گرفتار کرنے سے قبل پانچ فوجی گاڑیاں قصبے میں داخل ہوئیں اور عمارنہ خاندان کے گھر کو گھیرے میں لے لیا، تاحالاسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں ان گرفتار ہونے والے افراد کے حوالے سےکوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں ۔