(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض انتظامیہ نے یوسفیہ قبرستان میں پارک کی تعمیر کیلیے لوہے کے ستون کھڑے کرنا شروع کردیے ہیں تاہم عالمی برادری اورخصوصا امت مسلمہ کی جرات اسلامی اسرائیل کی جارحیت کےمقابلے تنقیدی بیانات سے آگے نہ بڑھ سکی۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں قابض اسرائیلی بلدیہ نےفلسطینی مسلمانوں کا قدیم یوسفیہ قبرستان اور اس کے احاطے میں موجود شہدا قبرستان کے اطراف کا محاصرہ کرکے اندرونی حصے میں کھدائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہواہےالبتہ بیرونی حصے کو سیل کردیا ہےتاکہ فلسطینی مزاحمت سے بچے رہیں۔
یہ کھدائی اسرائیلی بلدیاتی ادارے کی جانب سے صہیونی آبادکاروں کیلیے توراتی پارک کے قیام کیلیے فلسطینیوں کی شدید مذمت اور احتجاج کے باوجود گذشتہ 11 روز سے جاری ہے جس کے نتیجے میں شہدائے فلسطین کے محترم جسد خاکی بے حرمتی کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ قابض انتظامیہ نے یوسفیہ قبرستان میں شہدا قبرستان میں پارک کی تعمیر کیلیے لوہے کے ستون کھڑے کرنا شروع کردیے ہیں تاہم عالمی برادری اورخصوصا امت مسلمہ کی جرات اسلامی اسرائیل کی جارحیت کےمقابلے تنقیدی بیانات سے آگے نہ بڑھ سکی۔