• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صہیونی فوج کی فائرنگ سے خاتون صحافی کی شہادت پر الجزیرہ چینل کا عالمی مذمت کامطالبہ

جمعرات 12-05-2022
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
صہیونی فوج کی فائرنگ سے خاتون صحافی کی شہادت پر الجزیرہ چینل کا عالمی مذمت کامطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) الجزیرہ چینل نے قابض ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے 51 سالہ شیریں ابو عاقلہ کو جان بوجھ کر گولی ماری ہےاور ان کے ساتھ موجود الجزیرہ کے پروڈیوسر کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گذشتہ روز قطر میں واقع نیوز چینل الجزیرہ کی خاتون صحافی  شیریں ابو عاقلہ کومقبوضہ فلسطینی علاقے غربِ اردن میں غاصب صہیونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر حملے کے دوران گولی مار کر شہید کر دیا تھاجس کے بعد ادارے کے جانب سے بین الاقوامی سطح پر اسرائیل کے خلاف صحافتی آزادی کی خلاف ورزی  پرآواز اٹھانے کا مطالبہ کیا گیاہے۔

الجزیرہ چینل نے قابض ریاست پر الزام عائد کیا ہے کہ صہیونی فوجیوں نے 51 سالہ شیریں ابو عاقلہ کو جان بوجھ کر گولی ماری ہےاور ان کے ساتھ موجود الجزیرہ کے پروڈیوسر کو بھی گولیوں کا نشانہ بنایا۔

الجزیرہ نیوز ٹی وی نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کی رپورٹر شیریں کو ‘جان بوجھ کر مارنے‘ کے لیے اسرائیلی فوج کی مذمت کریں اور اسرائیل کےبڑھتےہوئے غیر قانونی اقدامات پر عالمی عدالت  کے کٹہرے میں جواب طلبی کی جائے۔

یاد رہے کہ الجزیرہ کی مشہور صحافی شیریں ابو عاقلہ غربِ اردن کے شہر جنین میں اسرائیلی کارروائی کو کور کرنے کےلیےایک روز قبل وہاں پہنچی تھیں،تاہم گولی  لگنے کے کچھ ہی دیر بعد خاتون کی شہادت ہو گئی تھی۔

Tags: "جنین پناہ گزین کیمپخاتون صحافی کی شہادتشیریں ابو عاقلہصہیونی فوج کی فائرنگغرب اردن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.