(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے بیتا قصبے کے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا تھا جو صہیونی آباد کاری کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینیوں اور فوج کے مابین تصادم سے جھڑپوں کو آغاز ہوا اور بیت دجن تک فسادات پھوٹ پڑے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقے نابلس میں قابض صہیونی فوج نے بیتا اور بیت دجن کے مقامات پر خوف وہراس پھیلانے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں متعددفلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے بیتا قصبے کے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا تھا جو صہیونی آباد کاری کے خلاف پر امن احتجاج کر رہے تھے تاہم فائرنگ کے نتیجے میں فلسطینیوں اور فوج کے مابین تصادم سے جھڑپوں کو آغاز ہوا اور بیت دجن تک فسادات پھوٹ پڑے۔
موقع پر موجود فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کو طبی امداد فراہم کی، زخمی ہہونے والے ایک درجن سے زائد فلسطینیوں کو صہیونی فوج کی ربر میں لپٹی دھاتی گولیوں سےشدید نوعیت کے زخم آئے تھے۔