(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض حکام کے جاری کردہ حکم کےمطابق مسجد اقصٰی کے اوقاف کے رکن کو 10روز تک بغیر کسی وجہ کےشہر میں رہنے اور مسجد اقصٰی میں داخلے پر پابندی ہو گی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج نےنوٹس جاری کرنے کے بعد مسجد اقصیٰ کے اوقاف کےمنتظیمینی رکن اور محافظ احمد الدلال کو اسرائیلی تفتیشی مرکز طلب کیا اور بغیر کسی وجہ کےاحمد الدلال کو 10 روزکے لیےبیت المقدس سے بے دخل کر تے ہوئے مسجد اقصیٰ میں آنے پر پابندی عائد کر دی۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں اسرائیلی حکومت کے احکامات کے مطابق صہیونی فوج مسجد اقصٰی کے مسلمان نمازیوں اور محافظوں کو مختلف بہانوں سے مسجد سے بے دخل کر نے کی کوششوں میں مصروف رہتے ہیں اور اکثر انہیں بیت المقدس سے کئی مہینوں یا سالوں کے لیے جبری طور پر جلا وطن کر تے رہتے ہیں۔