(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کی اس بر بریت کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے فوج کی گاڑیوں پر شدید پتھراؤ کیا اور انہیں علاقے سے بے دخل کر نے میں کامیاب ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزقابض صہیونی فوج کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں صہیونی فورسزکی پر تشدد کارروائیوں کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا جس کے نتیجے میں اب تک متعدد فلسطینیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہےاور تازہ اطلاعات کے مطابق قابض فوج نے نابلس میں 26 سالہ نوجوان کو اندھا دھند فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
صہیونی فوج کی اس بر بریت کے جواب میں فلسطینی نوجوانوں نے فوج کی گاڑیوں پر شدید پتھراؤ کیا اور انہیں علاقے سے بے دخل کر نے میں کامیاب ہو گئے تاہم صہیونی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں شہید فلسطینی کے علاوہ کم سے کم 8 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں اپنی مدد آپ کے تحت قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔