(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) غزہ کے ساحل سے گرفتاری کے بعد لا پتہ ہونے کے بعد فلسطینی کے خاندان سمیت اہل علاقہ کی جانب سے صہیونی تفتیشی مرکز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے اور اسرائیل مخالف نعرے بازی جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں فلسطینی ماہی گیر یونین کے سربراہ نزار عیاش کی جانب سے جاری بیان کے مطابق غزہ کے ساحل پر گشت کرتی صہیونی غاصب فوج نے شمالی ساحلی حصے سے ایک فلسطینی شہری کو حراست میں لیتے ہوئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
صہیونی فوج نے بلا جواز گرفتاری سے قبل فلسطینی پر سمندری حدود کی خلاف ورزی کے شبے میں فلسطینی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور کسی قسم کی ممنوعہ شے کی برآمدگی کے بغیر ہی شہری کو گرفتار کر لیا۔
مزید تفصیلات کے مطابق غزہ کے ساحل سے گرفتاری کے بعد لا پتہ ہونے کے بعد فلسطینی کے خاندان سمیت اہل علاقہ کی جانب سے صہیونی تفتیشی مرکز کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جارہا ہے اور اسرائیل مخالف نعرے بازی جاری ہے۔