(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ایک فوجی کی شہادت کے ساتھ شام کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے میزائل حملوں کو روکنے کے لیے ان کا سامنا کیا اور میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہے۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملک شام کے جنوبی علاقے میں مقبوضہ گولان کی پہاڑیوں سے صہیونی قابض ریاست اسرائیل کی عسکری فضائی قوتوں نے رات کے پچھلے پہرمتعدد میزائل داغے جس کے نتیجے میں اماک کو بھاری نقصان پہنچا جبکہاییک شامی فوجی بھی صہیونی جارحیت کا نشانہ بنتے ہوئے شہید ہو گیا۔
دوسری جانب ایک فوجی کی شہادت کے ساتھ شام کے فضائی دفاعی نظام نے ملک کے جنوبی علاقے کو نشانہ بنانے والے اسرائیل کے میزائل حملوں کو روکنے کے لیے ان کا سامنا کیا اور میزائلوں کو مار گرانے میں کامیاب رہے۔
خیال رہے کہ اسرائیل کی جانب سے سن 2011 میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد سے دمشق حکومت کے زیر کنٹرول علاقوں کے اندر اہداف پر سینکڑوں حملے کیے گئے ہیں۔