(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اس سے قبل بھی رواں ماہ صہیونی فوج نے شامی بندر گاہ اللاذقیہ کوبھی نشانہ بنایا تھاجس سے بندرگاہ پر موجود کینٹینروں میں اسی قسم کی آگ بھڑک اٹھی تھی اور بھاری مالی نقصان ہواتھا.
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی فضائیہ کی جانب سے ملک شام پر متعدد میزائل داغےگئے جس کے نتیجے میں شامی بندرگاہ لطاکیہ پر موجود کنٹینریارڈ کو شدیدنقصان پہنچااور آگ نے کنٹینروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی رواں ماہ صہیونی فوج نے شامی بندر گاہ اللاذقیہ کوبھی نشانہ بنایا تھاجس سے بندرگاہ پر موجود کینٹینروں میں اسی قسم کی آگ بھڑک اٹھی تھی اور بھاری مالی نقصان ہواتھاتاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا البتہ اسرائیلی فضائیہ کے اس حملے میں ایک اسپتال اور چند رہائشی عمارتوں کے جزوی طور پر نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔