(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے بیت دجن کے علاقے میں بھی ایک اور فلسطینی ریلی پربراہ راست فائرنگ کی جس سے 18 کے قریب فلسطینی بری طرح زخمی ہوگئےجنہیں اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں کفر قدوم کے مقام پرقابض صہیونی فوج نے فلسطینی شہریوں پر طاقت کا بدترین استعمال کر تے ہوئےبڑے پیمانے پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اورربر کے خول میں لپٹی دھاتی گولیاں برسائیں جس کے نتیجےمیں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے، قابض فوج نے 17 سال سے بند سڑک کھولنے کے لیے ہونے والے احتجاج کے دوران بھی ریلی کے شرکاء پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھااور مظاہرین کو احتجاج کر نے کی پاداش میں گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
قابض فوج نے بیت دجن کے علاقے میں بھی ایک اور فلسطینی ریلی پربراہ راست فائرنگ کی جس سے 18 کے قریب فلسطینی بری طرح زخمی ہوگئےجنہیں اپنی مدد آپ کے تحت ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے قابض صہیونی حکام نے 17 سال سے قلقیلیہ اور نابلس کو ملانے والی سڑک کو مسلسل بند کر رکھا ہےجس کے خلاف کفر قدوم کے مقام پر فلسطینی شہری گذشتہ 9 سال سے ہفتہ واراحتجاجی مظاہرے کررہےہیں۔