(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج کی جارحانہ کارروائی میں شہری آبادی کو محفوظ رکھتے ہوئے شامی اینٹی ایر کرافٹ نے درجنوں میزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا جس کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
عالمی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز اسرائیل کی غاصب فوج کی جانب سے دمشق کئی میزائل داغےگئے جس کے نتیجے میں املاک کو نقصان پہنچا۔
قابض فوج کی جارحانہ کارروائی میں شہری آبادی کو محفوظ رکھتے ہوئے شامی اینٹی ایر کرافٹ نے درجنوں میزائلوں کو ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا جس کے باعث کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔
خیال رہے کہ اسرائیل کے جنگی طیاروں نے دو روزقبل بھی دمشق کے الدیماس علاقے پر بمباری کی تھی اور اسرائیل شام کے بحران سے لے کر اب تک متعدد مرتبہ شام پر حملے کر چکا ہے۔