(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے الشیخ جراح کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور الشیخ جراح کالونی کے باشندوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے فلسطینیوں کا احتجاجی کیمپ اکھاڑ پھینکا اور ان کو بندوق کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینی علاقہ الشیخ جراح میں صہیونی آبادکاری کے لیے طاقت کے ذریعے خالی کرائے جانے والے فلسطینیوں کے گھروں اور علاقہ مکینوں پر صہیونی مظالم کے خلاف اظہار یکجہتی کر نے والے مظاہرین پر بد ترین تشدد کیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے الشیخ جراح کے اطراف میں سیکیورٹی بڑھا دی ہے اور الشیخ جراح کالونی کے باشندوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے فلسطینیوں کا احتجاجی کیمپ اکھاڑ پھینکا اور ان کو بندوق کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا۔
صہیونی فوج نے مظاہرین کو منتشر کر نے کے لیے بھاری مقدار میں آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد افراد سانس گھٹنے کے باعث شدید تکلیف سے گزرے جنہیں عالمی ادارہ ہلال احمر کے کارکنان نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعدازاں شدید نوعیت کے متاثرہ افراد کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔