(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) النقب میں فلسطینی شہریوں کی تعداد کا تخمینہ 300,000 ہے، جو اپنی 5 فیصد اراضی پر رہتے ہیں، جن میں سے 95 فیصد ان کا کہنا ہے کہ 1948 سے اسرائیلی قبضے نے ضبط کر رکھا ہے۔
تفصیلات کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی علاقے النقب میں قابض صہیونی فوج نے صہیونہی آبادکاری کے خلاف پر امن احتجاج کر نے والے فلسطینی مظاہرے کو دبانے کے لیے وحشیانہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ربر کی خول والی دھاتی گولیوں چلائیں اور بندوق کے بٹوں ، لاٹھیوں سے شہریوں کو لہو لہان کر دیا۔
مقبوضہ علاقوں میں عرب اقلیتوں کے حقوق کے قانونی مرکز، عدلہ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی قابض فوج نے عرب لباس میں ملبوس مظاہرین کی بڑی تعداد کو گرفتار بھی کیااوربدترین تشدد سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ النقب میں فلسطینیوں نے مظاہرے کو منظم کرنے کے لیے ’قابض ریاست کی پولیس سے پیشگی اجازت بھی لی تھی تاہم صہیونی پولیس نے مظاہرے کے شروع ہونے سے پہلے ہی فلسطینیوں کو تشدد کے ذریعے منتشر کر دیاجبکہ حراست میں لیے گئے مظاہرین کی صحیح تعداد کو بھی خفیہ رکھاہے۔
خیال رہے کہ النقب میں فلسطینی شہریوں کی تعداد کا تخمینہ 300,000 ہے، جو اپنی 5 فیصد اراضی پر رہتے ہیں، جن میں سے 95 فیصد ان کا کہنا ہے کہ 1948 سے اسرائیلی قبضے نے ضبط کر رکھا ہے۔