(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قاتل یونٹ کو 15 سال قبل لبنان کے ساتھ جنگ میں بدترین شکست کے بعد تشکیل دیا گیا تھا تاہم اس کو اب دوبارہ فعال کیا جارہا ہے تاکہ ماضی کی شکست سے بچا جاسکے۔
صیہونی ریاست کی ایک نیوز ویب سایٹ "واللا” نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی فوج نے 2018 میں اس قاتل یونٹ "گھوسٹ” کو گذشتہ 15سال قبل لبنان کے ہاتھوں بدترین شکست کے ردعمل میں تشکیل دیا گیا تھا جس اب فعال کیا جارہا ہے جو اب آخری مراحل میں ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس یونٹ کا کام جنگ کی صورت میں زمینی کارروائیوں پر نظر رکھنااور اس کی صحیح اور بروقت معلومات ہیڈ کوارٹر تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ جنگی حکمت عملیوں کا باریک بینی سے جائزہ لینا ہے۔
اس یونٹ میں ڈرون اور دیگر اقسام کے چھوٹے چھوٹے جیٹ طیاروں کے ساتھ ساتھ خفیہ مواصلاتی ٹیکنا لوجیز کا استعمال کیاگیا ہے۔ جو لبنان میں حزب اللہ جنگجوؤں کے خلاف پیچیدہ آپریشن کرے گا۔