(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض ریاست میں فلسطینی باشندوں کو کسی قسم کا قانونی تحفظ میسر نہیں جس کے باعث صہیونی اہلکار جس مقام پر چاہیں چھاپہ مار کارروائی کر نے اور بے گناہ فلسطینیوں پر بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں گرفتار کر نے کے مکمل اختیارات رکھتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں باب العمود کے علاقے میں قابض صہیونی فوج نے ایک اور فلسطینی نوجوان پر حملہ کیا اور اسے سر راہ اس کی گاڑی سے اتارنے کے بعدوحشیانہ تشدد کرتے ہوئے صہیونی حراستی مرکز منتقل کر دیا۔
گرفتار کیے گئے فلسطینی کے حوالے سے صہیونی فوج کا دعویٰ ہے کہ نوجوان فلسطینی کالعدم تنظیم کا سہولت کار ہے اور مزاحمتی تنظیم کے مطابق صہیونی فوج پر حملوں کے واقعات میں ملوث ہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں فلسطینی باشندوں کو کسی قسم کا قانونی تحفظ میسر نہیں جس کے باعث صہیونی اہلکار جس مقام پر چاہیں چھاپہ مار کارروائی کر نے اور بے گناہ فلسطینیوں پر بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں گرفتار کر نے کے مکمل اختیارات رکھتے ہیں۔