(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج فلسطینی گھروں کو جب چاہے غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیتی ہے اور رہائشیوں پر بھاری جرمانے لگا کر رقم کی ادائیگی کے متبادل گھروں کی مسماری کا مشقت طلب کام لیتی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے جبل المکبر کے رہائشی فلسطینی باشندے علی عویسات کو قابض صہیونی فوج نے اپنے ہی گھر کو ناجائز تجاوز کے ذمرے میں لاتے ہوئے جبری مسماری پر مجبور کر دیا۔
صہیونی فوج نے فلسطینی کے پاس موجود ملکیتی کاغذات کو جعلی قرار دے دیا اور گھر کو ناجائز طور پر بنانے کے الزام میں بھاری جرمانہ بھی عائد کر دیاجس کے نتیجے میں شہری نے اپنے کئی سال قبل بنےقانونی گھر کو خود اپنے ہاتھوں سے مسمار کر نے کی حامی بھرلی۔
خیال رہے کہ قابض فوج فلسطینی گھروں کو جب چاہے غیر قانونی قرار دے کر منہدم کر دیتی ہے اور رہائشیوں پر بھاری جرمانے لگا کر رقم کی ادائیگی کے متبادل گھروں کی مسماری کا مشقت طلب کام لیتی ہے۔