(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض صہیونی فوج کے اس اقدام کے نتیجے میں بچوں نے رکاوٹوں کو ہٹاکر رستے کو کھولنے کی کوشش کی جس پرصہیونی اہلکاروں نے بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمکی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطین کے ایک گاؤں اللبن میں فلسطینی شہریوں نے صہیونی قابض فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں مظاہرین نے گذشتہ کئی روز سے فلسطینی بچوں کو اسکول جانے سے روکنے کے لیے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کر نے اور رکاوٹیں ہٹا کر اسکول جانے والے طلبہ پر تشدد کے خلاف نعرے لگائے۔
صہیونی فوج اللبن میں فلسطینی بچوں کے اسکولوں کے راستوں میں تعینات ہے اور رکاوٹوں کے ذریعے راستے بند کر دیتی ہے جس کے باعث بچوں کو علاقے کے دوسرے غیر آباد حصے سے گذر کر اسکول میں جانا پڑتا ہے۔