(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی حکمرانوں کے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی بڑے پیمانے پر تباہی اور ان کی وہاں سے بے دخلی کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوض بیت المقدس کے شمال میں فلسطینی قصبے الرم میں صہیونی بلدیاتی ادارے نے ابو الشہید چورنگی کے آس پاس کی متعدد عمارتوں کو غیر قانونی قرار دے کر مسمار کر دیا۔
صہیونی بلدیہ نے فلسطینی باشندوں کے احتجاج کے باوجود قابض فوج کی سیکیورٹی میں درجنوں کی تعداد میں دکانوں اور مکانوں کی مسماری کے ذریعے القدس کے شہریوں کو شدید معاشی دھچاکا پہنچانے کی کوشش کی جس کا مقصد علاقے کو صہیونی آباد کاری کےلیے فلسطینیوں سے خالی کرانا تھا۔
واضح رہے کہ صہیونی حکمرانوں کے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مقبوضہ مغربی کنارے اور القدس میں فلسطینیوں کے گھروں کی بڑے پیمانے پر تباہی اور ان کی وہاں سے بے دخلی کا سلسلہ ایک عرصے سے جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی اپنے قانونی گھروں سے محروم کر دیے گئے ہیں۔