(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض حکام نے فلسطینی کو وارننگ دی تھی کہ اگر مکان کو مسمار نہ کیا تو اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگاجس سے بچنے کیلیے فلسطینی خود اپنے ہاتھوں سے اپنے گھر کو مسمار کر نے پر مجبور ہو گیا۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی بلدیاتی ادارے کی جانب سے بئر ایوب کالونی میں ایک رہائشی فلسطینی بہا زیتون کو اس کے آبائی گھر کو خود اسی کے ہاتھوں مسمار کر نے پر مجبور کر دیا۔
صہیونی بلدیہ نے ایک ہفتے کے اندر فلسطینی کے مکان کو خالی کرا نے کے نوٹس جاری کیے تھے تاہم صہیونی عدالت نے انہدامی کے فیصلے کو منجمد کر دیاتھا اور اچانک قابض فوج کی مدد سے اس کا مکان زبردستی مسماری کے احکامات جاری کر دیے۔
انہوں نے بتایا کہ قابض حکام نے فلسطینی کو وارننگ دی تھی کہ اگر مکان کو مسمار نہ کیا تو اسے بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگاجس سے بچنے کیلیے بہا زیتون خود اپنے ہاتھوں سے اپنے گھر کو مسمار کر نے پر مجبور ہو گیااور تمام خاندان کھلے آسمان کے نیچے رہنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔