(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے محمد ابو عکر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کی اس بلا جواز قید کو مختلف بہانوں سے بڑھایا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل کی فوجی عدالت کی جانب سے مقبوضہ بیت الحم کے رہائشی فلسطینی محمد ابو عکر کی انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت قید کی مدت میں مسلسل تیسری بار اضافہ کر تے ہوئے مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی جیل انتظامیہ کی جانب سے محمد ابو عکر کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ان کی اس بلا جواز قید کو مختلف بہانوں سے بڑھایا جارہا ہے۔