(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج نے ایک سال قبل اس کے گھر میں چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے حراست میں لیا تھا تاہم اس عرصے میں صہیونی جیل انتظامیہ کی مار پیٹ اور دیگر سعوبتیں برداشت کر نے کے بعد فلسطینی شہری اپنی رہائی کے احکامات کا منتظر تھا جو آئندہ 6 ماہ کے لیے منسوخ کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض صہیونی ریاست اسرائیل کی فوجی عدالت کی جانب سے سلفیت شہر کے رہائشی فلسطینی قیدی عمران مرعیی کی انتظامی حراست میں اس وقت چھ ماہ کے لیے تجدید کردی جب نوجوان 1 سال بعد غیر قانونی قید سے رہا ہو کر اپنے خاندان کے ساتھ آزادی کی خوشیاں منا نے والا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ عمران مرعیی کو بغیر کسی جرم یا الزام کےصہیونی فوج نے ایک سال قبل اس کے گھر میں چھاپہ مار کارروائی کر تے ہوئے حراست میں لیا تھا تاہم اس عرصے میں صہیونی جیل انتظامیہ کی مار پیٹ اور دیگر سعوبتیں برداشت کر نے کے بعد فلسطینی شہری اپنی رہائی کے احکامات کا منتظر تھا جو آئندہ 6 ماہ کے لیے منسوخ کر دی گئی۔