(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اسرائیلی فوجی عدالت نے محمود جمال الصباح کو 3 سال قید اور 2 ہزار شیکل جرمانہ عائد کرتےہوئے اسرائیلی بدنام زمانہ عوفر جیل منتقل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں بیت الحم کے قصبے تقوعہ کے رہائشی 29 سالہ فلسطینی محمود جمال الصباح کو قابض فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں مزاحمتی تنظیم سے تعلق کے بے بنیا د الزام میں ان کے گھر سے وحشیانہ تشدد کر تے ہوئے گرفتار کیا تھا۔
صہیونی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد اسرائیلی فوجی عدالت نے محمود جمال الصباح کو 3 سال قید اور 2 ہزار شیکل جرمانہ عائد کرتےہوئے اسرائیلی بدنام زمانہ عوفر جیل منتقل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی ان جیلوں میں فلسطینیوں کے ساتھ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے بدترین غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے جس کے نتیجے میں اکثر دوران حراست فلسطینی جان سے چلے جاتے ہیں۔