(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نےعدالت میں فلسطینی نوجوان کے مقدمے کی سماعت کو بغیرکسی قانونی وجہ کےآئندہ جمعرات تک ملتوی کرادی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز اسرائیلی عدالت میں مقبوضہ بیت المقدس کے اولڈ سٹی سے تعلق رکھنے والےنوجوان فلسطینی قیدی محمود الشاويش کے مقدمے کی سماعت کو بغیر وجہ کے اگلے ہفتے تک موخر کردیا ہے۔
اسرائیلی جیل انتظامیہ کی جانب سے خبر ملتے ہی نوجوان قیدی کے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کی جانب سے اسرائیلی غیر قانونی جیل انتظامیہ اور عدالت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور قیدی کے خاندان کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ قابض جیل انتظامیہ اور صہیونی عدلیہ کی ملی بگھت سے مظلوم فلسطینی کی سماعت کو بلا جواز روکنے کے دوران قیدی پر مسلسل تشددکیا جارہاہے۔
واضح رہے کہ قابض ریاست کی صہیونی عدالتوں میں متعدد بے گناہ فلسطینی قیدیوں پر بنائے گئے جعلی مقدمات کی پیشیاں روکی جاتی ہیں تاکہ فلسطینی باشندوں کو قید کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا جا سکے ۔