(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی قیدی کی سماعت کو روک کر قابض صہیونی انتظامیہ ناحق نوجوان کو جسمانی اذیت کا شکار کر رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست کی صہیونی عدالت کی جانب سے ایک روز قبل گرفتار ہونے والے مقبوضہ بیت المقدس کےقصبے الطور کے رہائشی فلسطینی نوجوان ن اسماعیل ابو الھوی کے مقدمے کی سماعت ملتوی کر تے ہوئے 15/7/2021 تک بڑھادی ہے۔
خیال رہے کہ صہیونی جیلوں میں قید متعدد فلسطینیوں کوقید کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے جبکہ اس سلسلے کو مزید طول دینے کے لیے غاصب صہیونی جیل انتظامیہ قیدیوں کے مقدمے کی سماعت کو بغیر کسی معقول وجہ کے ملتوی کرادیتی ہے اور قیدی سمیت ان کے خاندان کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرتی ہے۔