(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی جیل میں قیدی کی مسلسل جاری بھوک ہڑتال کے باعث صحت کی بد ترین صورت حال کے بعد صہیونی عدالت نے انتظامی قید میں مزید توسیع نہ کرتے ہوئے آئندہ پیر تک رہائی کا فیصلہ دے دیا ہے۔
فلسطینی قیدی امور سے متعلق ادارہ قیدی کلب کے وکیل جواد بولس کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ صہیونی جلالہ جیل میں اپنی غیر قانونی انتظامی حراست کے خلاف مسلسل 25 روز سے جاری بھوک ہڑتال کے بعد فلسطینی قیدی خضر عدنان کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا ہے قیدی کلب کے مطابق صہیونی عدالتی اجلاس منعقد کیا گیا تھا جس میں قیدی کی مسلسل جا ری بھوک ہڑتال کے باعث صحت کی بد ترین صورت حال کے بعدصہیونی عدالت نے ان کی خضر عدنان کی انتظامی قید میں مزید توسیع نہ کرتے ہوئے آئندہ پیر تک رہائی کا فیصلہ دے دیا ہے۔
وکیل جواد بولس نے وضاحت کی کہ یہ توقع کی جارہی ہے کہ قیدی عدنان کی جانب سے صہیونی غیر قانونی انتظامی قید سے رہائی کی خبر کے ساتھ ہی 25 روز سے جاری بھوک ہڑتال ختم کردی جائے گی۔