(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں نے مسجد میں موجود فلسطینی نمازیوں کی عبادت میں خلل ڈالا اورانہیں لڑائی جھگڑوں کیلیے اکسایا دوسری جانب قابض فوج نے مسجد میں داخل ہونے والےنہتے فلسطینیوں کو بلاجواز روکا اور تلاشی کے بہانے تشدد کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی آبادکاروں نےصہیونی فوج کی سرپرستی میں مسجد اقصٰی پر ایک مرتبہ پھر حملہ کر کے مقدسات کی بےحرمتی کی مسجد کے صحنوں میں شر انگیزی پھیلانے کے لیے آزادانہ مارچ کی
صہیونی آبادکاروں نے مسجد میں موجود فلسطینی نمازیوں کی عبادت میں خلل ڈالا اورانہیں لڑائی جھگڑوں کیلیے اکسایا دوسری جانب قابض فوج نے مسجد میں داخل ہونے والےنہتے فلسطینیوں کو بلاجواز روکا اور تلاشی کے بہانے تشدد کا نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ مسجد اقصٰی مسلمانوں کا تیسرے مقدس مقام ہے جہاں محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی امامت میں معراج کی شب تمام انبیاءؑ نے نماز ادا کی تھی اور یہیں سے آپ ﷺ عرش معلیٰ کے سفر پر روانہ ہوئے تھے۔