(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) نابلس میں دو روز قبل اسرائیلی غیر قانونی صہیونی بستی ہومش کے قریب ایک گاڑی سےہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں1صہیونی آبادکارہلاک اور2 زخمی ہو گئے تھے۔
ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ فلسطینی شہر نابلس میں صہیونی فوج نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار مہم کا آغاز کیا جس کےنتیجے میں 6 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا جن پر صہیونی آبادکاروں پر مبینہ فائرنگ کے حملےمیں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق صہیونی خفیہ ایجنسی شن بیت نے صہیونی آبادکاروں پر مبینہ طور پر فائرنگ کرنے والے دو فلسطینی مشتبہ بھائیوں عمر اور غیث جرادات جنہیں واقعے کے دو روز بعد گرفتار کیا ہے کی عمریں 20 اور 17 سال ہیں، اور دعویٰ کیا ہے کہ ان نوجوانوں کا تعلق فلسطینی تحریک جہاد اسلامی سے ہے۔
گرفتار کیے گئے چار دیگر افراد کی شناخت محمد یوسف جرادات، ابراہیم موسیٰ طہائنہ، محمود غالب جرادات اور طاہر ابو صلاح کے نام سے ہوئی ہے، ان سب پر دونوں بھائیوں کی مدد کرنے کا الزام ہے۔