(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مغربی کنارے کے قصبے سلفیت کے قریب بھی صہیونی آباد کاروں کا ایک گروہ پرانے زیتون کے درختوں کو اکھاڑ کر ان کی قیمتی لکڑیاں ٹرکوں میں بھرکر فرار ہوگیا تھا۔
مقامی ذرائع کے مطابق مقبوضہ فلسطینی مغربی کنارے کےعلاقے نابلس میں جالود کے مقام پر صہیونی شر پسند عناصر نے آج صبح فلسطینیوںکی ملکیت والی زمین پر لگائے گئےدرجنوں زیتون کے درختوں کو اکھاڑدیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ غیر قانونی صہیونی آبادکاروں نےفلسطینی کاشت کاروں کو سنگ باری سے زخمی کیا جب وہ اپنی زمین پر لگائے گئے زیتون کے درختوں کی شر پسند عناصر سے بچاؤ کی کوشش کر رہے تھے تاہم آباد کاروں نے بے دردی کے ساتھ 30سے زائد زیتون کے درختوں کو اکھاڑ دیا۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی اسرائیلی آبادکاروں نے اسی علاقے میں زیتون کے 50 سے زیادہ درختوں کو کا ٹ ڈالا تھا جبکہ دو روز قبل مغربی کنارے کے قصبے سلفیت کے قریبدرجنوں صہیونی آباد کاروں پر کا ایک گروہ پرانے زیتون کے درختوں کو اکھاڑ کر ان کی قیمتی لکڑیاں ٹرکوں میں بھرکر فرار ہوگیا تھا۔