(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) قابض فوج نے جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مسجد کے تقدس کو پامال کیا اور صہیونی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے انہیں ممکنہ فلسطینی مسلمانوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ہر جگہ فلسطینی نمازیوں کے ساتھ نامناسب سلوک پر اکسانے پر سیکیورٹی فراہم کی۔
مقبوضہ بیت المقدس میں قابض صہیونی فوج کی موجودگی میں گذشتہ روز صہیونی آبادکاروں کی جانب سے ایک بار پھر مسجد اقصیٰ کو نشانہ بنایا گیا اور مقدس مقامات کی بےحرمتی کی گئی تاہم مسلمانوں کی سوئی ہوئی غیرت پھر بھی نہ جاگ سکی۔
قابض فوج نے جوتوں سمیت مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مسجد کے تقدس کو پامال کیا اور صہیونی آبادکاروں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے انہیں ممکنہ فلسطینی مسلمانوں کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ہر جگہ فلسطینی نمازیوں کے ساتھ نامناسب سلوک پر اکسانے پر سیکیورٹی فراہم کی ۔
صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں آزادانہ مارچ کی اور تلمودی رسومات ادا کیںساتھ ہی فلسطینیوں پر اشتعلا انگیز فقروں سے نعرے بازی کی۔
خیال رہے کہ قابض فوج صہیونی شرپسند عناصر اورفلسطینی مسلمانوں میں تصادم کے موقعے فراہم کر تی ہے جس کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے اور اس بہانے صہیونی فوج درجنوں فلسطینیوں کوگرفتار کر کے لے جاتی ہے۔