(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صہیونی آبادکاروں نے مسجداقصٰی میں موجود نمازیوں کو بلا جواز پریشان کیا اور ان کو اشتعال انگیز فقروں کے ذریعے مشتعل کر نے کی کوشش کی۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شر پسند عناصر کی جانب سے مسجد اقصٰی ہپر ایک مرتبہ پھر دھاوا بولا گیا جس میں درجنوں صہیونی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور انٹیلی جنس اہلکاروں نے قبلہ اول میں جوتوں سمیت داخل ہوکر اشتعال انگیز چکر لگائے اورمقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
صہیونی شر پسندآباد کاروں کا منظم گروہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہواجبکہ شرپسندوں کو مزعومہ ہیکل سلیمانی کے بارے میں مذہبی بریفنگ بھی دی گئی۔
اس موقع پر اسرائیلی فوجی دستوں نے صہیونیوں کو مکمل حفاظتی حصار فراہم کیا جس کے نتیجے میں شرانگیزی کر نے والے صہیونی آبادکاروں نے مسجد میں موجود نمازیوں کو بلا جواز پریشان کیا اور ان کو اشتعال انگیز فقروں کے ذریعے مشتعل کر نے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ صہیونی آباد کار مسجد اقصیٰ پر دھاوے بولتے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مسجد اقصیٰ کی حرمت کو پامال کرنے والے اشتعال انگیز اقدامات اور حرکات کرتے ہیں تاکہ فلسطینیوں کو اشتعال دلاکر جھڑپوں کا آغاز ہو اور بے گناہ فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں قید کیے جائیں۔