(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے موقع پر فلسطینیوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صہیونی آبادکار مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے مخصوص حصے پر قبضہ کر نا چاہتے ہیں جو کسی صورت منظور نہیں کیا جاسکتا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی فوج کی سرپرستی میں شرپسند اسرائیلی آبادکاروں کے ایک منظم گروہ نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور صہیونی فوج نے جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوکرشرپسند عناصر کی حفاظت کرتے ہوئے مسجد کی حرمت کو پامال کیا۔
صہیونی آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں آزادانہ گھوم کر مذہبی اشتعال انگیز نعرے لگا ئے اور یہودی مذہب کے تحت تلمودی رسومات ادا کیں جس کے نیجے میں فلسطینی باشندوں نے بھی مشتعل ہوکر مسلمانوں کے حصے سے نکالنے کیلیے آبادکاروں پر پتھراؤ کیا۔
صہیونی آبادکاروں پر پتھراؤ کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج اورفلسطینی میں زبر دست جھڑپوں کا آغاز ہوگیا جس میں درجنوں فلسطینی زخمی جبکہ 5 کو صہیونی فوج نے گرفتار کر لیا۔
جھڑپوں کے دوران اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتاری کے موقع پر فلسطینیوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی آبادکار مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں کے مخصوص حصے پر قبضہ کر نا چاہتے ہیں جو کسی صورت منظور نہیں کیا جاسکتا۔