(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آبادکاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی شناخت کے بعد کیے جانے والے خونی حملے میں 26 سے زائد فلسطینی زخمی اورکئی گاڑیا ں تباہ ہو گئیں۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ شب مقبوضہ فلسطین میں صہیونی آباد کاروں کی جانب سے جنوبی نابلس میں سڑکوں کا گھیراؤ کر کے فلسطینیوں پر منظم طریقے سے گھات لگا کر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد گاڑی سوارفلسطینی شدید زخمی ہو گئے جبکہ مختلف بہانوں سے روک کر فلسطینی گاڑیوں کو بری طرح تباہ کیا گیا۔
قابض ریاست میں آزادی کے ساتھ فلسطینی باشندوں پر حملے اور ان کی املاک کو تباہ کر نے والے صہیونی آبادکاروں کو کسی قانونی ادارے کی جانب سے اس کارروائی سے نہیں روکا گیا جس کے باعث کم سے کم 16 گاڑیوں میں سوار 26 سے زائد فلسطینی شہری صہیونی آبادکاروں کے پتھراؤ اور لاٹھیوں کے تشدد سے لہو لہان ہو گئے جنہیں اپنی دد آپ کے تحت قریبی ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جارہی ہے۔