(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آباد کاروں نے بڑے پیمانے پر فلسطینی گھروں اور املاک کو نشانہ بنایا اور گھروں سمیت گاڑیوں پر نسل پرستانہ خاکے بنائے اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں صہیونی شرپسند آباد کاروں کے منظم گروہ نے البيرہ کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور فلسطینی گھروں پر بدترین پتھراؤ کیا جس کیے نتیجے میں درجنوں گھروں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ کئی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔
صہیونی آباد کاروں نے بڑے پیمانے پر فلسطینی گھروں اور املاک کو نشانہ بنایا اور گھروں سمیت گاڑیوں پر نسل پرستانہ خاکے بنائے اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کی کوشش کی۔
صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی باشندوں کو لاٹھیوں اور پتھروں سے زخمی کیا اور ان سے نقدی لوٹ لی جس کے جواب میں مشتعل فلسطینی شہریوں نے صہیونی آباد کاروں پر گھریلو ساخت کے پیٹرول بم پھینکے اور پتھراؤ کا سہارا لیتے ہوئے آباد کاروں کو علاقے سے نکالا۔
اس دوران فلسطینی شہریوں کے پیٹرول بموں کا نشانہ بنتے ہوئے کم سے کم 18 شر پسند عناصر زخمی ہوئے جبکہ 25 کے قریب فلسطینی باشندے بھی صہیونی پتھراؤ کا نشانہ بنے۔