(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) صہیونی آباد کار اسرائیلی فوج کے تحفظ میں مسجد اقصٰی میں کسی بھی وقت داخل ہوجاتے ہیں اور مقدسات کی بے حرمتی کے ذریعے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کی شروعات کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قابض ریاست اسرائیل میںمقبوضہ بیت المقدس میں قائم مسجد اقصٰی پر صہیونی آبادکاروں کے شر پسند ٹولےنے دھاوا بولا اور مسجد کے مقدس مقامات کی بےحرمتی کی جبکہ قابض فوج کی سرپرستی میں آنے والی یہودی خواتین نے بھی مسجد میں موجود فلسطینی مرد و عورتوں میں مذہبی اشتعال انگیزی کی آگ بھڑکانے کے لیے اسرائیلی پر چم لہراتے ہوئے اشتعال انگیز نعرے بازی کی۔
یاد رہے کہ صہیونی آباد کار اسرائیلی فوج کے تحفظ میں مسجد اقصٰی میں کسی بھی وقت داخل ہوجاتے ہیں اور مقدسات کی بے حرمتی کے ذریعے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں کی شروعات کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ان جھڑپوں کے دوران قابض فوج بڑے پیمانے پرفلسطینیوں کو گرفتارکر کے نامعلوم عقوبت خانوں میں بدترین سزائیں دیتی ہے۔