(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) عینی شاہدین کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی نوجوان کو گھیرے میں لے کر چند منٹوں کے اندر بری طرح تشدد کیا اورچاقوؤں کے وار کیے جس کے نتیجے میں فلسطینی بے ہوش ہوگیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ بیت المقدس میں شیخ الجرح سے صرف 2 کلو میٹر کی دوری پر موجود سلوان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے فلسطینی نوجوان محمد ابو ناب پرشدید تشدد کے بعد چاقوؤں سے حملہ کرکے لہولہان کر دیا۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی آباد کاروں نے فلسطینی نوجوان کو گھیرے میں لے کر چند منٹوں کے اندر بری طرح تشدد کیا اور مقامی فلسطینیوں کےامداد کے لیے پہنچنے سے پہلے ہی چاقو کے وار کیے جس کے نتیجے میں فلسطینی بے ہوش ہوگیا تاہم اپنی مدد آپ کے تحت نوجوان کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہےجہاں اس کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے اوربیت المقدس میں صہیونی آبادکاروں کی 256 غیر قانونی بستیوں اور متعدد اسرائیلی فوجی چوکیوں کی وجہ سے آباد کار فلسطینیوں اور ان کی املاک کے خلاف آئے دن آزادانہ تخریبی کارروائیاں کر تے رہتے ہیں جن کو کوئی اسرائیلی قانونی ادارہ گرفتار نہیں کرتا ۔