(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی شہریوں کی سنگ باری کے نتیجے میں چار یہودی آباد کارشدید زخمی ہوگئے جس کے بعد صہیونی فوج نے علاقے کا گھراؤ کر لیا اور جھڑپوں کو روکنے کیلیے آنسو گیس کے شیل پھینکے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کےشہر الخلیل میں یہودی کالونی غوش عتصیون کے نزدیک فلسطینی باشندوں اور صہیونی آبادکاروں کے مابین زبردست جھڑپیں ہوئیں جن میں دونوں جانب سے بدترین پتھراؤ کیا گیا تاہم فلسطینی شہریوں کی سنگ باری کے نتیجے میں چار یہودی آباد کارشدید زخمی ہوگئے جس کے بعد صہیونی فوج نے علاقے کا گھراؤ کر لیا اور جھڑپوں کو روکنے کیلیے آنسو گیس کے شیل پھینکےالبتہ اس دوران فلسطینیوں کی سنگ باری سے صہیونیوں کی 3 گاڑیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئیں ۔
خیال رہے کہ ایک روز قبل نابلس میں العقربانیہ کے مقام پر صہیونی آباد کاروں نے ایک 48 سالہ خاتون شفیقہ فائز بشارات کو اپنی تیز رفتار گاڑی سے ٹکر مار کر زخمی کردیا تھا۔