(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) دونوں عہدیداران کے اس ٹیلی فونک رابطے کے اختتام پر صہیونی وزیر دفاع نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اس معاملے پر اسرائیل کو ییلوکارڈ دکھایا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ روز امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلینکن اورصہیونی وزیردفاع بینی گینٹز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مختلف امور پربات کرتے ہوئے انتہائی کشیدہ ماحول میں غرب اردن میں نئی صہیونی بستیوں کی تعمیرات کے منصوبے کے حوالے سے امریکی وزیر خارجہ نے بینی گینٹز سے کہا کہ امریکہ کےلیے نئی آبادیاں ناقابل قبول ہیں جس کیلیے اسرائیل اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے
انتھونی بلینکن کے اس غیر متوقع ردعمل پر صہیونی ریاست کے وزیر دفاع کی جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوااور اسرائیلی وزیر نے فلسطینیوں کے خلاف حکام کے اس فیصلے کی بھر پور حمایت کی۔
واضح رہے کہ دونوں عہدیداران کے اس ٹیلی فونک رابطے کے اختتام پر صہیونی وزیر دفاع نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے اس معاملے پر اسرائیل کو ییلوکارڈ دکھایا ہے۔