(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) قابض فوج نے ایک ہفتہ قبل اس علاقے میں موجود 25 فلسطینی گھروں کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا تھا اس کے علاوہ سڑک کی تعمیر کے لیے راستے میں آنے والی ایک مسجد کو بھی وہاں سے ہٹایا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ روز مقبوضہ فلسطینی شمالی غرب اردن میں صہیونی آبادکاری پر نظر رکھنے والے ادارے کے ذمہ دار غسان دغلس کی جانب سے بیان جاری کیا گیاہے جس کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے حکام کی منظوری سے حوارہ کیمپ کے قریب آباد کاری بستی کی سڑک کے لیے قبضے میں لی گئی فلسطینی اراضی پر دوبارہ کھدائی شروع کردی ہے۔
غسان دغلس نے اپنے بیان میں وضاحت کی ہے کہ حوارہ سے روجیب کےمقام پر اڑھائی کلو میٹر کے علاقے پر ایک سڑک تعمیر کی جا رہی ہےجسے خلہ العبھر کہا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ قابض فوج نے ایک ہفتہ قبل اس علاقے میں موجود 25 فلسطینی گھروں کے مکینوں کو گھر خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ سڑک کی تعمیر کے لیے راستے میں آنے والی ایک مسجد کو بھی وہاں سے ہٹایا جا رہا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 1976ء کو یہودی آبادکاروں نے اس مقام پر فلسطینی اراضی غصب کرنے اور وہاں پر ایک یہودی کالونی تعمیر کرنے کی کوشش کی تھی۔