(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) القدس کے رہائشی نوجوان کو قابض صہیونی آبادکاروں نے شناخت کے بعد اس بے دردی سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ نوجوان کے جسم کی کئی جگہ سے ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق گذشتہ شب قابض صہیونی آبادکاروں کے ایک گروپ نےمقبوضہ بیت المقدس کے علاقے عین کارم کے نزدیک ایک 18 سالہ فلسطینی نوجوان بشارمصالحہ اس وقت مارنا شروع کر دیا جب وہ اپنے دوست کے ساتھ عربی میں بات کرتا ہوا گزر رہا تھاقابض صہیونی آبادکاروں نے فلسطینی کی شناخت کے بعد اسے اس بے دردی سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کے جسم کی کئی جگہ سے ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
صہیونی آبادکاروں نے بشار کے ساتھی کو بھی تشدد کیا تاہم آس پاس سے مدد کیلیے پہنچنے والے افراد کو دیکھ کر انہیں زخمی حالت میں چھوڑ کرفرار ہوگئے۔
دونوں زخمی فلسطینیوں کو موقع پر پہنچنے والے افراد نے ھداسہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں طبی عملے کی جانب سے زخمی ہونے والے نوجوان پربد ترین تشدد کے باعث ہاتھوں ، پیر اور کاندھے میہڈیوں کے ٹوٹنے کی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔