(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حنادی الحلوانی پر چھ ماہ کیلئے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عائد پابندی ختم ہونے کے باوجود انھیں گرفتار کیا گیا ، گرفتاری کے وقت وہ مسجداقصیٰ کی حدود سے باہر تھیں۔
تفصیلات کےمطابق قابض صیہونی فوجیوں نے مقبوضہ فلسطین کی معروف سماجی رہنما اور مسجد اقصیٰ کی خدمت گزار حنادی الحلوانی کو مسجد اقصی ٰ کے قریب سے گرفتار کرنے کے بعد حراستی مرکز منتقل کردیا ۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے حنا الحلوانی پر چھ ماہ کیلئے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عائد کی تھی اور آج ان کی پابندی کی معیاد پوری ہوگئی تھی جس کے بعد وہ اپنے امتحان کیلئے مسجد اقصیٰ جانے کی خواہشند تھی جس کیلئے ان کے پاس صیہونی ریاست کی جانب سے جاری کردہ اجازت نامہ بھی تھا تاہم صیہونی فوجیوں نے انھیں گرفتارکرلیا ۔
واضح رہے کہ حنادی الحلوانی پر گذشتہ پانچ سالوں کے دوران آٹھ مرتبہ مسجد اقصیٰ میں پابندی عائد کی جاچکی ہے جبکہ متعدد مرتبہ گرفتاربھی کیا جاچکا ہے۔