• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 28 مارچ 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

مسجد اقصیٰ کی بندش خطرناک مثال، اسے کھولنا شرعی فریضہ ہے: علماء

علماء نے مسجد اقصیٰ کی مسلسل بندش کو خطرناک مثال قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسے کھلوانا پوری امت کی شرعی ذمہ داری ہے۔

ہفتہ 28-03-2026
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
مسجد اقصیٰ کی بندش خطرناک مثال، اسے کھولنا شرعی فریضہ ہے: علماء
0
SHARES
0
VIEWS

مقبوضہ بیت المقدس – (روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) انٹرنیشنل یونین آف مسلم اسکولرز (اتحاد عالمی لعلماء المسلمین) نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کو نمازیوں کے لیے کھولنا ایک شرعی اور انسانی فریضہ ہے۔ اتحاد نے مسجد کی بندش یا وہاں تک رسائی پر پابندیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اس صورتحال کو ایک ایسی خطرناک مثال قرار دیا ہے جس کی گذشتہ کئی دہائیوں میں کوئی نظیر نہیں ملتی اور یہ امت مسلمہ کی جانب سے سنجیدہ موقف اختیار کرنے کا متقاضی ہے۔

اتحاد نے اپنے ایک بیان میں اسلامی ممالک سے فوری طور پر متحرک ہونے کی اپیل کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی مسلسل بندش وہاں صہیونی ریاست کو اپنی خود مختاری مسلط کرنے کی راہ ہموار کر رہی ہے، جس سے مسجد کی اسلامی شناخت کو خطرہ لاحق ہے اور اس کی موجودہ حیثیت تبدیل کی جا رہی ہے۔

بیان میں امت مسلمہ کے عوام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان اقدامات کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے اور اپنے مذہبی حقوق سے وابستگی کا اظہار کرنے کے لیے پرامن مظاہروں اور دھرنوں کا اہتمام کریں۔

علماءنے خطباء سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمعہ کے خطبات کو المسجد الاقصیٰ کے لیے وقف کریں، اس کے مقام و مرتبے کو بیان کریں اور ان اقدامات کی سنگینی کو اجاگر کریں جن کا اسے سامنا ہے۔

علاوہ ازیں بیان میں اسلامی ممالک کے سربراہان کو فوری اور سرکاری مراسلے بھیجنے کی دعوت دی گئی ہے تاکہ انہیں ان کی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے اور مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے عملی اقدامات اور ہنگامی اسلامی کانفرنس بلانے پر زور دیا جا سکے۔

اتحاد نے اس ضرورت پر بھی زور دیا کہ عالم اسلام کے دارالافتاء اور وزارت ہائے اوقاف امت کی آگاہی اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے فیصلہ سازوں پر جائز دباؤ ڈالنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

یہ مطالبات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب قابض اسرائیل کی افواج نے مسلسل 28 ویں دن بھی مسجد اقصیٰ کو بند کر رکھا ہے اور نمازیوں کو وہاں پہنچنے سے روکا جا رہا ہے۔ سنہ 1967 کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا پہلا غیر معمولی قدم ہے، جس کے باعث القدس کی موجودہ حیثیت کو تبدیل کیے جانے کے حوالے سے شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

Tags: Al-Aqsa Mosqueholy siteIslamic advocacyIslamic scholarsjerusalemMiddle Eastmosque closureMuslim rightspalestinereligious duty
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.