• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

سعودی جیل میں حماس رہنما کی آزادی کیلیے عالمی تنظیم کی آن لائن مہم کا آغاز

ہفتہ 25-09-2021
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, فلسطین
0
سعودی جیل میں حماس رہنما کی آزادی کیلیے عالمی تنظیم کی آن لائن مہم کا آغاز
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ) عالمی تنظیم نے سعودی بادشاہ سے مطالبہ کیاہے کہ ڈاکٹر الخضری کوکینسر جیسی بیماری  کی وجہ سے  طبی امداد کے لیےفوری طور پر رہا کیا جائے جبکہ ان کا بیٹا خون کی کمی اور گردے کی پتھری میں مبتلا ہے اور مناسب طبی دیکھ بھال سے محروم جیل میں کرونا وائرس کا بھی شکار ہوچکا ہے۔

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے سعودی عرب کی جیلوں میں پابند سلاسل فلسطینی رہنما محمد الخضری سمیت دیگر قیدیوں کی رہائی کے لیے ایک آن لائن مہم کا آغاز کیاگیا ہے جس کے مطابق تنظیم نے سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریاض کی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سابق مندوب ڈاکٹر محمد الخضری اور ان کے بیٹےانجینیر ہانی الخضر  سمیت دیگر قیدیوں کو رہا کریں۔

اس مہم کے ذریعے  سعودی بادشاہ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ  ڈاکٹر الخضری کوکینسر جیسی بیماری  کی وجہ سے  طبی امداد  کی شدید ضرورت ہے جس کے باعث انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے تاکہ انہیں ہسپتال منتقل کیا جاسکے جبکہ ان کے بیٹے انجینیر ہانی الخضری جسے بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ڈالا گیا ہے، ان دونوں کے خلاف عائدمقدمہ ختم کرکے انہیں فوری طورپر رہا کیا جائے۔

عالمی تنظیم کی جاری رپورٹ کے مطابق الخضری نے اپنے سیل میں سخت حالات  کی وجہ سے اپنے دائیں بازو میں حرکت کرنے کی صلاحیت کھو دی ہے،ان کی آدھی سماعت بھی جاچکی ہے جبکہ وہ دانتوں کے مسائل کا بھی شکار ہیںجس کے باعث  الخضری نے اپنی بڑھتی عمر اور صحت کی سنگین خرابی کی وجہ سے اپنی سزا کو  گھر پرنظربندی میں تبدیل کرنے کے لیے کئی درخواستیں دیں جسے سعودی حکام نےنضر انداز کر دیا ہے۔

 دوسری طرف الریاض کی جیل میں قید محمد الخضری کا بیٹا ہانی الخضری خون کی کمی اور گردے کی پتھری میں مبتلا ہے اور وہ مناسب طبی دیکھ بھال سے محروم ہے۔ وہ جیل میں کرونا وائرس کا بھی شکار ہوچکا ہے۔

Tags: آن لائن مہماسلامی تحریک مزاحمت 'حماسایمنسٹی انٹرنیشنلڈاکٹر محمد الخضریسعودی جیلسلمان بن عبدالعزیزعالمی تنظیم
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.