(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) خضر المشائخ کے جاری کردہ بیان کے بعد زیر حراست افراد کے اہل خانہ کو امید ہے کہ سعودی عدالت ان کے بچوں اور خاندانوں کو انصاف فراہم کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں قید فلسطینی اور اردنی اسیران کی رہائی کیلیے اردنی کمیٹی کے سربراہ خضر المشائخ نےاپنے بیان میں کہا ہےکہ سعودی عرب کی عدالت میں جاری سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
خضر المشائخ نےاپنے بیان میں مزیدکہا ہےکہ مقدمے کی سماعت تین ہفتوں پر محیط ہو گی اورمقدمے میں شامل قیدیوں کی تعداد 60 سے زیادہ ہے جن میں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے سابق نمائندے محمد الخضری بھی شامل ہیں۔
خضر المشائخ کے جاری کردہ بیان کے بعد زیر حراست افراد کے اہل خانہ کو امید ہے کہ عدالت ان کے بچوں اور خاندانوں کو انصاف فراہم کرے گی۔ خاص طور پر یہ کہ ان کی سیکیورٹی، سماجی اور پیشہ وارنہ ذمہ داریوں کے حوالے سے ان پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوتا اور ان کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں۔
واضح رہے کہ تین ماہ قبل ریاض کی مجاز فوجداری عدالت نے مزاحمت اور فلسطینی عوام کی حمایت کے الزام میں درجنوں فلسطینیوں اور اردنی شہریوں کے خلاف بری ہونے سے لے کر 22 سال قید تک کی سزائیں سنائی تھیں۔