(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکومت کے ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے ساتھ سمندری تنازع میں "اسرائیل کے پاس حزب اللہ تحریک کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے ۔”
تفصیلات کے مطابق صیہونی حکومت کے ماہرین نے لبنان کے ساتھ بحری تنازعہ کی تازہ ترین پیش رفت کی پیروی جاری رکھی اور یہ تسلیم کیا کہ "اسرائیل کے پاس اس تنازعہ میں حزب اللہ تحریک کے سامنے ہتھیار ڈالنے کے علاوہ دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیے
صہیونی ریاست اور لبنان کے درمیان سمندری حدود کا معاہدہ متوقع
صیہونی حکومت کے ماہرین نے اس بات پر زور دیا کہ لبنان کی سمندری سرحدوں اور گیس کے وسائل کے دفاع کے لیے لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کی طرف سے عسکری طور پر پیش قدمی کی دھمکیوں کی روشنی میں تیل کو بیروت کے ساتھ بالواسطہ معاہدے کے تقاضوں سے بچنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے۔
ماہرین نے انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ ممکنہ طور پر حل تک پہنچنے کے لیے سیاسی راستہ اختیار کیا جائے گا اور حزب اللہ کے ساتھ معمولی تنازعے میں ملوث ہونے کے انتخاب کا سہارا لینا اسرائیل کے لئے ایک مکمل جنگ کا باعث بن سکتا ہے جس کے لئے حالات کسی صورت بھی سازگار نہیں ہیں ۔