(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کینٹونا نےصہیونی جارحیت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں کے لیے شروع کی جانے والی اس امدادی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا غزہ کے شہریوں کیلیے فنڈز اکھٹا کیے تھے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فرانس کے مشہور سابق فٹبالر ایرک کینٹونا نے مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی ناجائز ریاست کے خلاف احتجاج کر تے ہوئے فلسطینیوں کے حق میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پراپنی ایک تصویراپلوڈ کی جس میں انہوں نے ‘ہوپنگ فار فلسطین’ ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہےجبکہ تصویر میں ان کی اہلیہ رچیڈا بریکنی جو فرانسیسی اداکارہ بھی ہیں نے بھی وہی ٹی شرٹ زیب تن کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ سابق فرانسیسی فٹ بالر ایرک کینٹونا کی جانب سے ماہ مئی میں غزہ جنگ کے خلاف بھی ایک این جی او، ہوپنگ فاؤنڈیشن مہم کے ذریعے اسرائیلی حملوں کے خلاف آواز اٹھائی گئی تھی جبکہ کینٹونا نےصہیونی جارحیت کا نشانہ بننے والے مظلوم فلسطینیوں کے لیے شروع کی جانے والی اس امدادی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا غزہ کے شہریوں کیلیے فنڈز اکھٹا کیے تھے۔